125 jaroj de Esperanto - اسپرانتو کے 125 سال
پوری دنیا میں اسپرانتو کے 125 سال پورے ہونے پر 26 جولائی سنہء 2012 کو گولڈن جوبلی سال منایا جائے گا۔ اور اس دن کو "یوم اسپرانتو" کے نام سے یاد کیا جائے گا۔ اسپرانتو کی بنیاد بیالی اسٹوک (پولینڈ) کے ایک ماہر چشم نے سنہء 1887 میں رکھی۔ پہلے پہل اس زبان کا نام "عالمی زبان" تھا مگر ڈاکٹر اسپرانتو کے معروف نام کی بدولت اس زبان کا نام "اسپرانتو" کہلایا جانے لگا اور آج تک یہی نام زبان زد عام ہے۔ اسپرانتو کے معنی "امیدوار" کے ہیں اور یقینا اس زبان کے بولنے والے پوری دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے کے لئے ہر دم کوشاں اور پرامید نظر آتے ہیں۔
اسپرانتو کی پہلی عالمی کانفرنس سنہء 1905 میں فرانس کے شہر بولون سغ-میغ میں منعقد ہوئی تھی جس میں مختلف ممالک سے 688 افراد نے شرکت کی۔ جنگ عظیم اوّل اور جنگ عظیم دوئم کے سالوں میں کانفرنسوں کا انعقاد ملتوی کردیا گیا تھا مگر آج تک اسپرانتو کانفرنسیں اپنی آب و تاب کے ساتھ ہر سال ایک نئی جگہ بلا کسی تعطل کے منعقد ہو رہی ہیں۔ آئندہ سال سنہء 2012 میں عالمی اسپرانتو کانفرنس ویت نام کے شہر ہنوئی میں اور عالمی یوتھ کانفرنس جاپان کے شہر تینری میں منعقد ہو گی۔